• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کے تیور بدستور خطرناک، وقفے وقفے سے تیز و ہلکی بارش

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر و نواحی علاقوں میں موسم کے تیور بدستور خطرناک، وقفے وقفے سے تیز و ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں کی طرح سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں مون سون کی تباہ کن بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی دن سے آسمان پر بادل سایہ فگن ہے جو کہ مسلسل برس رہے ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھی رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا، ہفتہ کی صبح سے دوپہر 12بجے تک بارش برسنے کا سلسلہ کچھ دیر کے لئے تھما، تاہم پھر دوبارہ سے شروع ہوگیا اور دیر گئے تک جاری رہا، صبح سے رات گئے تک آسمان پر سیاہ و سفید گھٹائیں موجود رہیں، مسلسل برسات کے باعث نظام و معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں، لوگ سکون کی نیند سے محروم ہوگئے ہیں، راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔ آخری سطور لکھے جانے تک آسمان سے پانی برسنے کا سلسلہ جاری تھا۔

سندھ بھر سے سے مزید