اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر یکسو نہیں ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری گرفتاری کیخلاف ہیں ، مولانا فضل الرحمٰن حامی نہیں تو مخالف بھی نہیں ہیں ،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق گرفتاری کے حامی بتائے جاتے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کیخلاف نفرت سے ملک میں انتشار پیدا کرکے جمہوریت کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں،گرفتاری کا معاملہ کابینہ میں لے جانے کا امکان ہے دوسری طرف پنجاب حکومت بنی گالا ہاؤس کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس ڈیکلیئر کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔