• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسزکی شمولیت کو عدالت میں چیلنج کر ینگے، سراج الحق

گوجرانوالہ،لاہور ( نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسزکی شمولیت کو عدالت میں چیلنج کر ینگے،سبھی سیاسی جماعتیں حکومت کے مزے لے رہیں ایسے میں جماعت اسلامی ہی حقیقی اپوزیشن ہے، ہمارا جینا اور مرنا اللہ کے دین کی سربلندی اور قوم کے حقوق کے لیے ہے، وقت آ گیا ہے کہ عوام کرپٹ اشرافیہ کا احتساب کرے اور انھیں مسترد کرتے ہوئے اہل اور ایمان دار قیادت کو ملک کی خدمت کے لیے منتخب کرے۔ تینوں بڑی جماعتیں بے لاگ احتساب کا نظام نہیں چاہتیں، احتساب سے بچنے کے لیے تینوں نے مل کر نیب کو پہلے ہی ختم کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید