• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،4 بچوں کی ماں چھٹی بار آشنا کے ساتھ فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد کی حدود سے چار بچوں کی ماں چھٹی بار گھرچھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی ۔شوہر نے بتایا کہ 8ماہ کے دوران دوبارعدالت نے بیوی کومیرے حوالے کیا،3 بار خودواپس آئی ،مقدمہ درج کرلیا گیا، حیات خان سکنہ فقیر آبا د نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ اسکی شادی 17سال قبل مسماۃ ( ص) کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اسکے چار بچے ہیں تین سال قبل ان کے مابین گھریلو تنازع پر لڑائی جھگڑے شروع ہو ئے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اس کی بیوی گھر چھوڑ کر دو بار دارالامان چلی گئی اور3بار گھر چھوڑ کر کسی نامعلوم مقام پر چلی گئی تھی جس پر عدالت نے دو بار اس کی بیوی کو اس کے حوالے کیا اور تین بار اس کی بیوی خود گھر واپس آگئی تھی گزشتہ دنوں وہ اپنی بیوی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیا تھاراستے میں ا س کی بیوی اس سے غائب ہو گئی جس کی وہ معلومات کررہاتھا اب اسے تسلی ہو چکی ہے کہ اس بار اس کی بیوی سہیل سکنہ صوابی کے ساتھ چلی گئی ہے ۔پولیس نے ملزم اور مسماۃ صدف کے خلاف اغواء اور زنا کے مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ۔
اہم خبریں سے مزید