• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں نجی فیکٹری پردستی بموں سے حملہ، پورا علاقہ لرز اٹھا

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے پوش علاقے حیا ت آباد میں نامعلوم افراد نے نجی فیکٹری پردستی بموں سے حملہ کردیا،نامعلوم افراد نے 3ہینڈگرینیڈ پھینکے جو زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھاجبکہ فیکٹری کو بھی جزوی نقصا ن پہنچا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپو زل سکو اڈ کی بھا ری نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کا محاصر ہ کر لیا اور سر چ اینڈ سڑا ئیک آ پریشن شرو ع کیاگیاتاہم آخری اطلاعا ت ملنے تک کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں لا ئی گئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔ واقعا ت کے مطابق حیا ت آباد میں واقع نجی فیکٹری پر یکے بعد دیگرے 3عدد ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے جو زوردار دھما کو ں سے پھٹ گئے جس سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جا نی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری نے علا قے کا محا صر ہ کر لیا۔پولیس نے فیکٹری سمیت آ س پا س نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج حاصل کرلی ۔ بتایاجارہا ہے کہ 2021میں بھی نامعلوم افراد نے اسی فیکٹری پر ہینڈ گر نیڈ سے حملہ کیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید