• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خارجہ کی اہم ذیلی ویب سائٹ پر شاہ محمود قریشی تاحال وزیر خارجہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی) وزارت خارجہ کی اہم ذیلی ویب سائیٹ پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تاحال وزیر خارجہ ہیں تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی شکایت پورٹل جسے فارن منسٹر پورٹل بھی کہا جاتا ہے اس میں تاحال شاہ محمود قریشیکی تصویر بطور وزیر خارجہ دکھائی دے رہی ہے یہ پورٹل دنیا بھر میں مقیم بیرون مِلک مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی شہری بھی دنیا بھر میں موجود سفارتی حکام کے خلاف اپنی شکایتیں اور تجاویز جمع کراسکتے ہیں اس سنگین غلطی پر کئی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے وزارت خارجہ کی اس لا علمی یا نااہلی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائم منسٹر پورٹل پر اس سنگین نا اہلی کا نوٹس لیں اور شاہ محمود قریشی کی جگہ اپنی تصویر اس اہم پورٹل پر شائع کریں۔
اہم خبریں سے مزید