کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کیلئےپاکستانی کرکٹ ٹیم بدھ سے دبئی میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ فاسٹ بولر محمد حسنین ایک دن کی تاخیر سے ٹیم جوائن کریں گے۔ انہوں نے انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کا میچ کھیلنے کی اجازت طلب کی ہے، وہ میچ کھیل کر بدھ کو دبئی پہنچیں گے۔ منگل کو پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں آرام کیا۔ لاہور سے آصف علی، افتخار احمد، عثمان قادر اور حیدر علی نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ محمد حسنین کو ویزا جاری ہوگیا ہے ۔ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ محمد حسنین کو شاہین آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے البتہ شاہین ٹیم کے ساتھ رہ کر ری ہیب میں حصہ لیں گے۔