• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی پر ریلیف دینے کا فیصلہ وزیراعظم کا غریب دوست اقدام ہے، مریم نواز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ( ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سےشہریوں اور تاجروں کو بجلی پر ریلیف دیئے جانے کے فیصلے کو غریب دوست اقدام قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے ، ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے ،اپنےٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا ہےکہ پنجاب کے ضلع راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا ان سے ملنے کیلئے خود جا رہی ہوں، تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللّٰہ کی مخلوق کی خبر گیری کریں۔
اہم خبریں سے مزید