لاہور(نمائندہ جنگا) وزیر اعظم ہاؤس 96/H ماڈل ٹاؤن اور مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی امراء کی سکیورٹی کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی سروے کرے گی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور محمد علی کریں گے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کمیٹی میں شامل ہونگے۔پولیس حکام کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ مذکورہ مقامات کی سکیورٹی کتنی ہونی چاہئے ۔