اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب سیلاب ہے اور دوسری جانب حکمرانوں کا عذاب‘ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے؟۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں‘تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کا معاشی اورپی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ نکل گیا ہے‘20کلومیٹرکی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔