• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس، دیگر ٹیموں سے ہیلو ہائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بدھ کو دبئی میں ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑیوں نے ایک ہی گرائونڈ پر مگر مختلف نیٹس پر پریکٹس کی۔ بھارت اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیموں نے بھی پریکٹس کی۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات ہوئی اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان نے اپنا بیٹ افغان آل رائونڈر راشد خان کو دے دیا۔ فخر زمان کے بیٹ سے راشد خان نے دھواں دھار انداز سے بیٹنگ پریکٹس کی۔ فاسٹ بولر محمد حسنین لندن سے دبئی پہنچ گئے لیکن انہوں نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستانی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم مسلسل دوسرے دن شام چار سے چھ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ محمد حسنین جمعرات کو پریکٹس کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی باہر بیٹھ کر پریکٹس سیشن دیکھتے رہے اور فزیو کے ساتھ بائونڈری لائن پر کھڑے رہے۔