• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی بندروں کا شہری آبادیوں کا رخ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی بندروں نے شہری آبادیوں کا رخ کرنا شروع کردیا ۔ایوب پارک کے عقب میں واقع گلستان کالونی میں ایک بندر نے بسیرا کررکھا ہےجس کو پکڑنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکیں ۔بندر مختلف گھروں کی چھتوں پر اودھم مچاتا پھرتا ہےجس کی شکایت محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی کو دی گئی ہے تاہم عملہ کے موقع پر پہنچنے تک بندر کی جہاں سے شکایت کی جاتی ہے وہاں سے غائب ہوجاتا ہے۔گزشتہ ہفتے مری روڈ سے بھی محکمہ وائلڈ لائف کو شکایت کی گئی تھی جس پر عملہ نے بندر کو پکڑ کر بعد میں مری کے پہاڑوں میں واقع بندروں کے مسکن میں لیجا کرچھوڑ دیا تھا۔چکلالہ کے علاقہ میں بھی ایک بندر کی موجودگی کی اطلاع مل چکی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق جن علاقوں کے آس پاس گھنے درختوں کا ذخیرہ ہے وہاں پر بندروں کی افزائش بڑھ چکی ہے۔اسلام آباد کی طرح شہریوں کی طرف سے بندروں کو مختلف کھانے پینے کی اشیاء کھلانے کے باعث بندروں کو شہری کھانوں کا چسکا لگ گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید