بیجنگ(آئی این پی) چین نے بھارت اور امریکا کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مشترکہ فوجی مشقوں کو دو طرفہ سرحدی معاملے پر مداخلت قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے، رپورٹ کے مطابق چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی بلند ترین چوٹیوں پر بھارت اور امریکا یودھ ابھیاس کے نام سے 18اکتوبر سے 31اکتوبر تک مشترکہ جنگی مشقیں کریں گے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،چین نے ان مشترکہ فوجی مشقوں پر کہا ہے کہ ہمارا اس سرحد پر بھارت کے ساتھ کئی برسوں سے تنازع ہے۔ امریکا کی بھارت کے ساتھ اس سرحد پر فوجی مشقیں دو طرفہ تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے تعبیر کی جائے گی۔