کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چین کے کثیر المقاصد 054ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کی بحری بیڑے میں شمولیت، جہاز کثیرا لمقا صد، جدید ہتھیاروں سے ہے ، اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نے پاکستان کے تحفظ میں مضبوط سمندری دفاع کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا جدید بحری جہازوں کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کی ملکی سمندری مفادات کے تحفظ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوسرے کثیر المقاصد 054 ایلفا فریگیٹ کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاک بحریہ کے لیے چار 054 ایلفا فریگیٹس کی تعمیر کا معاہدہ پاکستان اور چین کے مابین جون 2018 میں طے پایا. اس طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل رواں سال جنوری میں بحری بیڑے کا حصہ بنا جبکہ دوسرا جہاز پی این ایس تیمور 23 جون 2022 کو چین کے شہر شنگھائی میں کمیشن کیا گیا۔