لاہور (نمائندہ جنگ)حیدرآباد سے خانپور کے درمیان 5 دنوں کیلئے مسافر ٹرینوں کا آپریشن بند ،فیصلہ بارشوں ،سیلاب کی صورتحال کے باعث کیا گیا، وزارت ریلویز میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس اور ڈویژنل آفس سے اعلیٰ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، تمام ڈویژنوں اور ہیڈکوارٹرز سے باہمی مشاورت کے بعد ریلوے منسٹری نے یہ فیصلہ کیا کہ موجودہ بارشوں اور سیلاب کی ناگہانی صورتحال کے باعث ریلوے ٹریک پر سیلاب اور پانی نے ریلوے ٹریک شدید متاثر ہوا ہے اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کا آپریشن حیدرآباد سے خانپور کے درمیان 5 دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔