• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا توہین عدالت سے متعلق نوٹس چیلنج کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا توہین عدالت سے متعلق نوٹس چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ اسد عمر نےالیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ سابق وزیر اعظم عمران خان، فواد چوہدری اور مجھے توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اسدعمر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19 اگست کا جاری کردہ نوٹس غیر آئینی قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں، آرٹیکل 204میں الیکشن کمیشن کا ذکر نہیں ، الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین میں دیئے گئے اظہارِ رائے کے حق کیخلاف ہے۔اسد عمر نے استدعا کی درخواست کی سماعت تک درخواست گزار کیخلاف ایکشن لینے سے روکا جائے اور درخواست کے فیصلے تک نوٹس پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔ درخواست میں وزارت قانون اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید