• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کا الیکشن کمیشن سے متعلق بیان قانون سے لاعلمی کا مظہر‘ جسٹس (ر) لودھی

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ہفتہ کے روز یہ دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کو توہین عدالت کے غیر قانونی نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور یہ کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عدالت کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ اس بارے میں جنگ نے قانونی وضاحت کیلئے جب لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج مسٹر جسٹس عبادالرحمان لودھی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہفتے کی شب بتایا کہ ایسا کہنا قانون سے مکمل لاعلمی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2اکتوبر 2017ء سے قبل الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے سلسلے میں واقعی کسی قسم کے کوئی اختیارات نہیں تھے‘ لیکن جب الیکشن ایکٹ 2017ء کا اکتوبر 2017ء میں نفاذ کیا گیا تو اسکی دفعہ 10کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توہین عدالت آرڈیننس 2003ء کے تحت اعلیٰ عدالتوں کو دیئے گئے تمام اختیارات بعینہ الیکشن کمیشن کو بھی تفویض کر دیئے گئے اور توہین عدالت آرڈیننس اور اس نوعیت کے دیگر تمام قوانین میں جہاں کہیں لفظ عدالت کا استعمال کیا گیا ہے وہاں الیکشن کمیشن کے الفاظ کا اندراج تصور کیا جانا قانون کی منشا کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید