• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمور جھگڑا کی مفتاح اسماعیل کو لکھے خط کو پبلک کرنے، IMF بھجوانے کی تردید

پشاور (نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کےوزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کوبھیجے گئے فنڈکے حوالے سے خط کو پبلک کرنے اور آئی ایم ایف بھجوانے کی باتوں کی تردیدکی ہے اورکہاہے کہ مفتاح اسماعیل نے جو باتیں کی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں بلکہ خط لیک ہونے کے بعد ٹویٹر پر ڈالا گیاصوبے کے حق میں ہم ہر حد تک جائیں گے،صوبے کے مفادات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،سابق گورنرشاہ فرمان کے ہمراہ یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں سے انکی اپنی پارٹی متفق نہیں نیشنل انٹرسٹ پر ہمارے ساتھ وفاق کو بیٹھنا ہوگا اس میں قبائلی علاقوں کا صحت کارڈ اور این ایف سی شامل ہے ہمیں این ایچ پی کا ایک پیسہ نہیں ملایہ وفاق کے ساتھ غداری نہیں یہ ایک صوبے کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی بار مفتاح اسماعیل سے رابطے کوشش کی جس کا کوئی جواب نہیں ملاصوبے کے مفادات،قبائلی اضلاع کے بجٹ کے حوالے سے وفاقی بجٹ سے پہلے مفتاح اسماعیل سے میں ملا،مانگے پیسوں میں 74ارب کے بجائے صرف 60ارب دیئے گئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے معاہدے کو غداری اور اپنے معاہدے کو ملک سے وفاداری ثابت کیا جارہا ہے انہوں نے اس عزم کااظہار کیاکہ قومی مفادات پر سمجوتہ نہیں کرینگے لیکن صوبے کے مفادات سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اس موقع پر شاہ فرمان نے کہاکہ وفاقی حکومت کے الزامات کے باوجود عمران خان سیلاب زدگان کے لئے فنڈز اکٹھا کرینگے اگر ڈیم بنے ہوتے تو یہ سیلاب زحمت کی جگہ رحمت بن جاتاعمران خان نے قوم کیساتھ کھڑے ہونے اور فنڈ ریزنگ کا فیصلہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید