• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام توانائیاں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مختص کر دیں، نواز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی ، رہنمائوں اور کارکنوں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بھرپور سر گرمیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دیں اور کہا ہے کہ تمام توانائیاں سیلاب زدگان کی مد د کے لئے مختص کر دیں، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، رہنمائوں اور کارکنان جو ملک یا بیرون ممالک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائیاں سیلاب زدگان کی مد د کے لئے مختص کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست انتظار کر سکتی ہے ، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں جن کی تکالیف کے ازالے کے لئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید