لاہور(پی پی آ ئی)لاہور کی ایک مقامی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت پراندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ مریم نواز کیخلاف درخواست پی ٹی آئی کے کارکن محمد نواز نے دائر کی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ مریم نواز نے 25 اور 28 جولائی کو ججز کے حوالے سے توہین آمیز زبان استعمال کی۔ درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیانات سے عدالتی وقار مجروح ہوا، عدالت مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔