چارسدہ (نمائندہ جنگ)چارسدہ کے علاقہ بٹگرام میں 100سالہ پرانا قبرستان دریا برد ہو گیا۔ چھ سو قبریں نعشوں اور باقیات سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔ اہل علاقہ نے خطرے کے پیش نظرسیلاب سے بچ جانے والے قبروں سے اپنے پیاروں کے نعشوں اور باقیات کو نکال کر محفوظ مقامات پر دفنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ بٹگرام مروزئی میں پانچ دیہات کے مشترکہ قبرستان کے ایک بڑے حصے کو گزشتہ روز سیلابی ریلا بہا کر لے گیا ۔ اہل علاقہ کے مطابق سیلابی ریلا چھ سو کے قریب قبروں کو نعشوں اور باقیات سمیت بہا کر لے گیا ۔