سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) سانگھڑ نواب شاہ روڈ پر واقع 11 پولی کے قریب اج اللصبح پڑنے والے شگاف کا سائز پانی کے مزید تیز بہاؤ کے باعث سو فٹ سے بھی تجاوز کرچکا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف درجنوں دیہات زیرآب رہ چکے ہیں بلکہ سنجھورو سانگھڑ سمیت مزید کئی شہروں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق سانگھڑ کو نوابشاہ سے ملانے والی واحد مرکزی شاہراہ زیر آب آ جانے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے تا حکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں ضلعی ہیڈکوارٹر سانگھڑ سمیت متعدد شہر اور سیکڑوں دیہات کا زمینی راستہ ملک بھر سے منقطع ہوگیا ہے۔