• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں سکوک 2022 مشقیں جاری، چین اور بھارت بھی شامل

ماسکو(جنگ نیوز)روس میں سکوک 2022 مشقیں جاری ہیں جن میں چین ،بھارت،بیلا روس، منگولیا، تاجکستان ودیگرممالک بھی شامل ہیں،رواں سال چین اور روسی فوج کے درمیان یہ دوسری فوجی مشقیں ہیں۔مشترکہ فوجی مشقیں 5ستمبر تک جاری رہیں گی۔چینی وزارتِ دفاع نےکہاکہ مشقوں میں شمولیت روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔مشقوں کا مقصد دیگر ممالک کی فوج کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید