سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ اپنا گھر بار چھوڑ کر سانگھڑ نواب شاہ روڈ پر عارضی ٹینٹ میں پناہ لیے ہوئے ایک حاملہ خاتون شریمتی مایا جوگن نے طبی امداد بروقت نہ ملنے کے باعث خیمے ہی میں شدید تکلیف کی حالت میں بچے کو جنم دیا۔
نومولود بچے کی ماں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مون سون برسات کی وجہ سے اپنا گاؤں ڈوب جانے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ 20دنوں سے سانگھڑ نوابشاہ روڈ پر قائم ایک عارضی ٹینٹ میں رہ رہی ہے۔