اورکزئی (نمائندہ جنگ) قبائلی ضلع اورکزئی کے اپر اورکزئی تحصیل کے علاقہ ماموزئی میں زیر تعمیر پولیس سٹیشن پردہشت گردوں نے حملہ کیا اور فا ئر نگ کے بعد ایک پولیس اہلکار اور دو مزدوروں کواغو ا کےبعد قتل کردیا.
ماموزئی میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن پردہشت گردوں نے تینو ں اطر ا ف سے حملہ کیا اور ایک اہلکار اور دومزدوراغو ا کرلئے .
اورکزئی پولیس ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی تحصیل کے علاقہ ماموں زئی میں دراک سماء ماموزئی کے مقام پر زیر تعمیر پولیسسٹیشن پر اچانک نامعلوم دہشت گردوں نے تین اطراف سے حملہ کرکے ایک پولیس اہلکاراحمد سعید ، دو مزدوروں انذر گل اور عید اکبر کو اغواء کرلیا پھر تھو ڑے سے فا صلے پر قتل کردیا۔