ڈگری( نامہ نگار)ایس ایس پی نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو (بینظیر انکم سپورٹ) پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والے نوسربازوں خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ایس ایس پی کے احکامات پر پولیس کا امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع۔ کسی کو بھی مسکین و مفلس لوگوں کا حق ہرگز کھانے نہیں دیں گے۔ تمام ایس ایچ اوز اپنی حدود میں قائم BISP سینٹرز کا جائزہ لیں، ملنے والی امدادی رقم میں ان کی مدد کریں۔