• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا IMF پروگرام واپس ٹریک پر آگیا، شاہد خاقان عباسی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام واپس ٹریک پر آگیا ہے، پرونشل پرپلس بجٹ کا معاملہ نئی بات نہیں، لیکن آئی ایم ایف میٹنگ کے وقت اس معاملہ کو اٹھانا خدشات کو جنم دیتا ہے، کے پی فنانس منسٹر کی جانب خطے لکھنے کا واحد مقصد آئی ایم ایف کو پروگرام کو روکنا ہے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی آڈیو کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس میں سب سے عجیب اور افسوسناک بات یہ ہے کہ بار بار ایک سازش ترتیب دی جا رہی ہے کہ خط میں آپ نے کیا لکھنا ہے کیسے لکھنا ہے اس کو کب بھیجنا ہے اور اسکے کیا اثرات ملک پر ہونگے ایک فنانس مسٹر صاحب یہ پوچھتے ہیں کہ اس کا اسٹیٹ پر کوئی اثر ہوگا اسکے جواب میں شوکت ترین صاحب فرماتے ہیں کہ اسٹیٹ پر اثر ہوگا تو اس میں کیا حرج ہے یہ ہمارے چیئر مین کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس میں اسٹیٹ کیا پیچھے کیا رہ گیا جو مرضی اسٹیٹ کرے یعنی جانتے ہوئے بھی کہ اس کے کیا اثرات ہونگے اس ملک کا سابق وزیر خزانہ ایک صوبے کے وزیر خزانہ کو یہ کہہ رہا ہے کہ آپ خط لکھیں اور اس کے سوال کے جواب میں کہ اسٹیٹ پر اثر ہو گا یا نہیں تو کہتا ہے ہاں اثر ہوگا لیکن پھر بھی آپ نے خط لکھنا ہے یہ ویسے تو اللہ کا کرم ہوا کہ وہ پنجاب سے یہ خط نہیں آیا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ شوکت ترین سمیت عمران خان کی ٹیم نے 4 سال تک ملکی معیشت کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کی تباہی کی قیمت آج پورا ملک ادا کر رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید