• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کا تنخواہوں کی جبری کٹوتی پر احتجاج، چیف جسٹس نوٹس لیں

عمرکوٹ ( نامہ نگار / نیوز ڈیسک) حکومت سندھ کی جانب سے 1سے 16گریڈ کے سرکاری ملازموں کی دو دن کی تنخواہ بغیر اجازت کٹوتی کرنے پر سرکاری ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اس فیصلے کو مسترد کر دیا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں۔ سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے وقت بنیادی تنخواہ میں اضافہ کیا جاتا ہے لیکن ٹیکسوں کی کٹوتی کے وقت گراس تنخواہ میں کٹوتی کی جاتی ہے جو سراسر ظلم ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں ان پر حالیہ بارشوں نے قیامت برپا کر دی ہے اور ان کے گھر بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن کی تعمیر پر اخراجات ہونا ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید