ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے صنعتکار جلال الدین رومی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال شہباز شریف کا دورہ کیا،کمشنر نے ہسپتال کے بحالی کاموں کا جائزہ لیا،مریضوں لواحقین سے ملاقات اور دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے، جلال الدین رومی نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کیساتھ ملکر جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے تحت مہر فاطمی دستر خوان بھی شہر کےمختلف علاقوں میں شروع کیا جارہا ہے،پہلے مرحلے میں ریلوے سٹیشن پر دستر خوان کا آغاز کیا گیا اور اب شہباز شریف ہسپتال میں بھی مریضوں، لواحقین کیلئے کھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، رومی ٹرسٹ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد ، دیگر ڈاکٹرز ہمراہ تھے ۔