• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی مفادات کیخلاف ثبوت ہو تو بڑے سے بڑا بھی رعایت کا مستحق نہیں، چوہدری شجاعت

لاہور(نمائندہ جنگ )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ ملکی مفادات کے خلاف بات کرتے ہیں یا لکھتے ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے، ایسے لوگوں کو قوم بھی معاف نہیں کرے گی، قومی مفاد کے خلاف بات پر اگر کوئی ثبوت ملے تو بڑے سے بڑا آدمی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہئے۔ سیلاب اس وقت قومی ایشو ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہے، ہمیں ان ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہئے جو سیلاب زدگان کی امداد کر رہے ہیں، ان محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو بڑھ چڑھ کر امداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ تمام پارٹیوں کے کارکن اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد و بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں، سیاسی لیڈران ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں۔

اہم خبریں سے مزید