دبئی (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔36 سالہ کرکٹر نے بورڈسے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس کے بعداین زیڈ سی نے گرینڈہوم کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلسل انجریز کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی تھیں، ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے خدمات دستیاب رہیں گی ۔ انہوں نے 29 ٹیسٹ، 45 ایک روزہ میچز اور 41 ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ۔