لندن (جنگ نیوز) 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے موجودہ کپتان جوس بٹلر فٹنس مسائل کا شکار ہیں جب کہ دورہ پاکستان کے لیے انگلش اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان میں جونی بیئرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیا جاسکتا ہے جب کہ ٹخنے کی انجری کا شکار لیام لونگ اسٹون کی بھی شرکت مشکوک ہے۔