• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اپنی 72 ویں سالگرہ کے دن اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد( محمد صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف اپنی 72 ویں سالگرہ کے دن (23 ستمبر) اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

 اجلاس کے دوران وہ پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کریں گے۔

 سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے اپنے پہلے خطاب کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر طیب اردگان اور چینی صدر لی سے بھی ملاقات کریں گے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ روانہ ہونگے جبکہ 25 ستمبر کو واپس آئیں گے۔

 پاکستان سے نیویارک کے راستے میں لندن اسٹاپ اؤور کا شیڈول کا حصہ نہیں تاہم آخری دن میں فضائی سفر میں تبدیلی آسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید