کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کی ٹیموں نے رات گئے دادو کے گائوں گوزو سے 253 افراد کو ریسکیو کیا ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کی جانب سے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے اور پاک بحریہ کا سیلاب زدگان کے لئے کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سہون شریف میں ڈوبنے والے 5 افراد میں سے 4 لاشیں تلاش کرلیں ہیں۔