• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ کا بلاول کو فون، ریلیف کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبدالحیان نے جمعرات کے روز ٹیلی فون کیا۔ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ کی تیس تاریخ کو سیلاب سے نمٹنے کے منصوبے، اقوام متحدہ FLASH اپیل کی جس میں مخصوص شعبوں میں اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبدالحیان نے سیلاب کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور ریلیف کے لئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اہم خبریں سے مزید