• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر شی جن پنگ ماؤزے تنگ کے بعد چین کے عظیم لیڈر

کراچی (نیو زڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ بانی ماؤزے تنگ کے بعد چین کے عظیم لیڈر بن جائیں گے۔ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی 16؍ اکتوبر کو اپنی 20؍ ویں پارٹی کانگریس کا آغاز کرے گی۔ چینی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک تاریخی اجلاس جس میں صدر شی جن پنگ کو دہائیوں میں ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر تعینات کرنے کی توقع ہے۔بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کانگریس (سی پی سی) اس وقت سامنے آئی ہے جب ژی کو اہم سیاسی مشکلات کا سامنا ہے، جس میں ایک بیمار معیشت، امریکہ کے ساتھ بگڑتے تعلقات اور سخت صفر کوویڈ پالیسی ہے جس نے دنیا سے چین کی باطنی موڑ کو تیز کر دیا ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے صدر کے طور پر بحال ہوتے ہیں جو کہ عصری دور میں بے مثال ہے۔
اہم خبریں سے مزید