کراچی (نیوز ڈیسک) جانوروں کی عالمی فلاحی تنظیم نے کہا ہے کہ چین میں پولیس نے مشرقی علاقے سے ذبح کرنے کے لیے رکھی گئیں 150 بلیاں اور ان کے خوراک کے لیے استعمال ہونے والی چڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیومن سوسائٹی انٹرنیشل نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے صوبے شیڈونگ کے مشرقی شہر جنان میں پولیس نے جب بلیوں کو زنگ زدہ پنجروں سے برآمد کرلیا، جہاں بلیوں کو قید کیا گیا تھا۔ جانوروں کے حقوق کے مقامی گروپ وی شائن کے ایک رکن نے بتایا کہ ایک گروہ نے چڑیوں کو پنجروں میں چارہ کے طور پر رکھا اور ہر بلی کے داخل ہوتے ہی بند کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول کا استعمال کیا۔