• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سٹی نالے میں فائرنگ، متعددافراد گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سٹی نالے میں نشے کے عادی افراد کے درمیان فائرنگ کے بعدپولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ایس پی سٹی شفقت جنجوعہ اور ایس پی قائد آباد ڈویژن نظام الدین ڈی ایس پی سٹی آصف غفور کی نگرانی میں کوئٹہ پولیس نے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی نالے میں شدید فائرنگ کے بعد نشے کے عادی افراد کے خلاف تھانہ سٹی تھانہ سول لائن تھانہ قائد آباد کے ایس ایچ اوز اور عملے نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے نشے کے عادی افراد کے ٹھکانوں اور جھونپڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور نالے سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا پولیس کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایت پر عوام کی شکایات پر کی گئی ہے اور پولیس کی مذکورہ کارروائی کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے سٹی نالے میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید