کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے شہر چونگ کنگ میں دنیا کے سب سے بل دار ٹاورز میں سے ایک کی نقاب کشائی کردی گئی ہے۔ ڈانس آف لائٹ ٹاور، جسے آرکیٹیکچر فرم ایڈاس نے ڈیزائن کیا ہے اور اس سال مکمل کیا گیا ہے، 180 میٹر (590 فٹ) اونچا ہے اور اس میں ایک بل دار سامنے کا حصہ ہے جو شمالی روشنیوں کی شکل کو نقل کرتا ہے۔ چونگ کنگ کے جیانگ بی ڈسٹرکٹ میں زنگفو پلازہ پر واقع فرم نے کہا کہ عمارت میں یہ تاثر پیدا کرنے کے لیے دوہرے خمدار چہرے کی سادہ اور خوبصورت شکل استعمال کی گئی ہے کہ عمارت کو موڑا جا رہا ہے۔