• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں، عوام میں خلیج حائل سیلاب نے نااہلی ثابت کردی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے حکومتی نظام کی نااہلی ثابت کر دی ہے حکمران طبقے اور عوام کے درمیان خلیج حائل ہےحکمران ایک پاکستان میں غریب عوام دوسرے پاکستان میں رہتے ہیں عوام کی مشکلات کا حل کسی حکمران کے پروگرام میں شامل نہیں سیاسی پارٹیاں شخصیات اور خاندان کی غلامی کی طرف عوام کو بلا رہی ہیں اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں ایک برادری ہیں جو امت مسلمہ میں بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دیتی ہیں ، اسلامی تحریکیں امت مسلمہ میں اخوت کو فروغ دیتی ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید