اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے عمران خان کے ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ سے دوبارہ ناتا بحال کرنے کی ایک کوشش ہے، جنہوں نے ہمیشہ اس کی وکالت کی۔ کیا پی ٹی آئی کو اگلے الیکشن میں دو تہائی اکثریت دے کر آئین میں ترمیم کی بات ایوب دور بحالی کی کوشش تو نہیں؟ رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ اس تجویز سے اندرونی فالٹ لائنز مزید ابھریں گی اور وفاق کو نقصان ہوگا۔