اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کورونا وائرس سے بچ گئے مگر موجودہ حکمران آئی ایم ایف اورسیلاب میں پھنس گئے۔ اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل جتنا سستا ہوتا ہے ،پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہو جاتا ہے۔معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پربھی10روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے بڑھا ہے۔ شہباز شریف کی تقریر حواس باختہ شخص کی تقریر تھی۔