کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمننے کہا کہ جب تک سیلاب متاثرین کی مکمل طور پر بحالی نہیں ہوجاتی تب تک حکومت سندھ چین سے نہیں بیٹھے گی، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریسکیو ، ریلیف کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس ضمن کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں سندھ کابینہ کے وزرا ، مشیران ، معاون خصوصی کے علاوہ ایم این ایز اور ایم پی ایز سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں متاثرین کی امداد کے لئے سندھ حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور پوری مشینری کام کر رہی ہے ۔