• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، بارش متاثرین کی آزمائش، بچےکو دوا نہ مل سکی، انتقال کرگیا

نوابشاہ ( محمد انور شیخ)طوفانی بارشں اور سیم نالوں کے شکاف کے پانی میں گھرے ہوئے عوام میں انسانی المیہ جنم لینا شروع کر چکے ہیں قاضی احمد کے گاؤں سلطان خاصخیلی میں الٹی دست کے مرض میں مبتلا بچےکو دوا نہ مل سکی اور وہ تڑپ تڑپ کر ا نتقال ہو گیا اس سلسلے میں بچے کے والد غلام نبی خاصخیلی کا کہنا تھا کہ میرا بچہ میری آنکھوں کے سامنے ہلاک ہوا اور میں اس کے لئے کچھ بھی نہیں کر سکا اس کا کہنا تھا کہ ہم نے بارش کے پانی سے اس کو غسل دیا اور چارپائی پر اس کی لاش رکھ کر پہلے برساتی پانی کو عبور کیا اور اس کے بعد لوندکی نہر عبور کی اور رشتے داروں سے سو سو روپے چندہ کر کے ایک ہزار روپے گاڑی والے کو دے کر میت کو دفنانے کے لیے قبرستان لے گئے غلام نبی خاصخیلی نے بتایا کہ دوروز سے ان کے گھر والوں سمیت پانی میں گھرے گاؤں کے افراد نے کچھ بھی نہیں کھایا اور بھوک کی شدت کو برداشت کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید