سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے حالیہ بارشں سے ضلع بھر میں ہونے والے نقصانات کی نئی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے تحت ضلع بھر کی تقریباً 13لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ ڈی سی آفس سانگھڑ سے آج جاری کردہ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش سے ضلع بھر کی 21 لاکھ آبادی میں سے 12لاکھ 92ہزار 603 افراد اور 2لاکھ 34ہزار 365خاندان متاثر ہوئے ہیں، اس طرح 82ہزار 117گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 38 ہزار 397 افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں سے 35 ہزار 855 افراد مختلف ریلیف کیمپوں میں موجود ہیں۔ پورے ضلع میں 12 افراد ہلاک، 14 زخمی اور 135 جانور ہلاک ہوئے ہیں۔ بارش سے ضلع بھر میں 3 لاکھ 48 ہزار 405 ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ،12 افراد ہلاک، 14 زخمیہوگئے، جس کی وجہ ضلع کے تمام 6 تعلقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام تعلقوں میں 200 سے زائد ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں 32 ہزار 726 متاثرہ افراد کو 2 وقت کا کھانا اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔