• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور تا راولپنڈی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، 5 ستمبر سے چلائی جائیں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے لاہور، راولپنڈی، لاہور کے درمیان 2نئی’’ ریل کار‘‘ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی نان اسٹاپ ریل کار (109UP)پیر 5ستمبر سے لاہور سے رات 7بج کر 30منٹ پر روانہ ہوکررات 11بج کر 40منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔جب کہ راولپنڈی سے نان سٹاپ ریل کار(110DN)رات 7 بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر رات 11 بج 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ دوسری ریل کار (117UP) منگل 6ستمبر کو لاہور سے صبح 5 بجے روانہ ہوکر گوجرانوالہ اور جہلم ا سٹاپ کرتی ہوئی صبح 9 بج کر 25منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے ریل کار (118DN) صبح 5 بجے روانہ ہوکر صبح 9 بج 25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ یہ دونوں ریل کاریں 2اے سی بزنس کلاس، 2اے سی اسٹینڈرڈ کلاس، 5اکانومی کلاس اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوں گی۔
ملک بھر سے سے مزید