کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بی بی نانی بولان کے مقام پر متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام آج مکمل ہوجائے گا کوئٹہ میں آج گیس کی سپلائی بحالی کردی جائے گی تفصیلات کے مطابق بارشوں و سیلابی ریلے سے متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہےاور آخری مراحل میں ہےگیس کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 انچ قطر سے آج کوئٹہ کو گیس کی سپلائی بحال کردی جائے گی جبکہ 24 انچ قطر کی پائپ لائن کےکام میںمزید کچھ دن کا وقت درکار ہے جس کے بعدکوئٹہ،مستونگ،قلات،پشین ،زیارت سمیت دیگر علاقوں کو مکمل گیس کی سپلائی بحال ہو جائے گی ۔