• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق، سندھ حکومت کی ہر طرح سے مدد کیلئے حاضر ہے، شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہےکہ وفاق سندھ حکومت کی ہر طرح سے مدد کیلئے حاضر ہے ، سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلی کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا، انہوں نے سندھ میں متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی، دوران گفتگو وزیر اعلی نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، دریں اثناء وزیراعظم نے ٹوئٹر پر کہا کہ متاثرہ شاہراہوں اور پُلوں کی تعمیر و بحالی پر وفاقی ادارے لائق تحسین ہیں،شفافیت کیلئے فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈٹ کروایا جائیگا ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پرکوششیں جاری ہیں، پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی،ڈسکوز،ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی اور دیگروفاقی محکمے مشکلات کے باوجود بہترین کام کیا ہے، وفاقی ادارےبڑی تعداد میں متاثر ہونے والا انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عمل ہیں،تمام سرکاری آفیسران اورملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید