اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں متاثرین سیلاب کے لئے 400ملین آر ایم بی کی معاونت فراہم کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ سے اظہار تشکر کیا ہے۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ‘ سیلاب سے تباہی پر اظہارِ ہمدردی ، ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں پاکستان میں متاثرین سیلاب کے لئے چین کی جانب سے 400 ملین آر ایم بی کی مالی معاونت کے پیکج پر چینی صدر شی جن پنگ کا مشکور ہوں جنہوں نے متاثرین سیلاب کی معاونت کے ابتدائی 100 ملین آر ایم بی کے فنڈ کو 400 ملین آر ایم بی تک بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بے مثال دوستی کی عکاسی ہے۔