دبئی(نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدترین کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش کی بڑی وکٹ گر گئی۔ان کے سنیئر بیٹسمین مشفق الرحیم نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔ البتہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچ کھیلتے رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے انہیں واضح پیغام دے دیا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلان میں نہیں ہیں جس کے بعد مشفق الرحیم نے خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مشفق الرحیم نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ اب ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر فوکس کروں گا، فرنچائز لیگ کے لیے دستیاب ہوں گا۔ واضح رہے کہ مشفق الرحیم نے 102 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی ہے۔